عالمی ادارہ صحت کے ایک علاقائی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں صرف ایک ہفتے کی ادویات کا ذخیرہ بچا ہے۔
عہدیدار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابل ایئرپورٹ پر پابندیوں کے باعث پانچ سو ٹن ادویات جن میں سرجیکل سامان اور شامل دیگر اہم ادویات کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ادویات دبئی کے ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور عالمی ادارہ صحت کا مطالبہ ہے کہ انخلا کے عمل میں شامل خالی پروازیں افغانستان آتے ہوئے ان ادویات کو وہاں سے لیتی آئیں۔
عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی کہا ہیکہ افغانستان میں 95 فیصد صحت کی سہولیات فعال ہیں تاہم چند خواتین عملہ ابھی تک کام پر واپس نہیں آئی ہیں اور چند خواتین طالبان کے افغانستان پر قبضہ کے بعد سے گھروں سے نکلنے پر خوفزدہ ہیں۔