کبھی کسی فوج کو 11 دن میں گرتے نہیں دیکھا،امریکی جنرل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی فوج کے اعلی عہدیدار جنرل مارک ملے نے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کے پاس اپنے ملک کا دفاع کرنے کی تربیت اور صلاحیت موجود تھی لیکن یہ ان کی ’مرضی اور قیادت پر منحصر تھا۔‘

پینٹاگون میں بریفنگ کے دوران جنرل مارک ملے نے یہ بھی کہا کہ ’میں نے یا کسی اور نے بھی، اس سائز کی کسی فوج کو 11 دن میں گرتے نہیں دیکھا۔‘

امریکی فوج کے اعلی عہدیدار جنرل مارک ملے نے کابل ائیرپورٹ کی موجودہ صورتحال کو ’ابھی تک بہت خطرناک‘ قرار دیا ہے۔

افغانستان کی حالیہ صورتحال پر پینٹاگون کی بریفنگ میں امریکی فوج کے اعلی عہدیدار نے کہا کہ ابھی پوسٹ مارٹم کا وقت نہیں، ابھی وہاں فوجی خطرے میں ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ہم امریکی فوج ہیں اور ہم ان تمام امریکی شہریوں کو نکالنے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں جو افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ امریکہ پہلے ہی اپنے تقریباً پانچ ہزار افراد کو وہاں سے نکال چکا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment