افغانستان کے آرمی چیف کو صدر نے برطرف کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف کو عہدے سے برطرف کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے آرمی چیف عبدالولی احمد زئی کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جس کے بعد جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا گیا ہے۔

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے اور ملک میں کئی صوبوں کے دارالحکومت پر طالبان نے کنٹرول کی خبریں ہیں جبکہ افغان حکومت تردید کر رہی ہے۔ جب کہ کہا جارہا ہے طالبان کی دارالحکومت کابل کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے۔

غیر مصدقہ میڈیا رپورٹوں کے مطابق صوبے فاراہ،،بدخشاں، بغلان،نمروز،جوزجان، قندوز، سرائے پل، تخار اورسمنگان پرطالبان کا قبضہ ہے جب کہ ایبک، قندوز، تالقان، شبرغان او ر زَرنج بھی طالبان کے زیر قبضہ آچکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment