سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ سے زبردستی استعفیٰ لے لیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے چین کے کہنے پر زبردستی استعفیٰ لے لیا گیا۔ جبکہ خالد منصور کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک مقرر کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ‘میں اللہ کے حضور اپنا سرتسلیم خم کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اہم ادارے سی پیک اتھارٹی کے تحت ایک پلیٹ فارم سے تمام منصوبوں کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کیا اور مستقبل کی سمت کا تعین ہوا’۔

انہوں نے کہا کہ‘وزیراعظم اور ان کی حکومت کے مکمل اعتماد اور تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا’۔

جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ‘سی پیک مستقبل کا تعین کردیا گیا ہے اور یہ سفر جاری رہے گا، خالد منصور کے لیے میری جانب سے نیک خواہشات ہیں ’۔

انہوں نے کہا کہ‘سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے، یہ ہمیں پروگریسیو اور مکمل ترقی یافتہ ملک بنائے گا’۔

واضع رہے کہ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ پاکستانی فوج کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے رشتہ دار ہیں اور انہوں نے پاکستان سے باہر 100سے زائد کمپنیاں بنائیں اوربے دریغ کرپشن کی لیکن اس پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

البتہ اب کہا جارہا کہ چائناکو عاصم سلیم باجوہ پر کسی قسم کی کوئی اعتماد نہیں ہے اور چائنا کے کہنے پر پاکستان کی حکومت نے اسے سی پیک کے چیئر مین شپ سے ہٹا دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment