گلگت بلتستان: قومی رہنماؤں کا تجارتی راستوں کی بحالی کیلئے جدوجہد تیز کرنیکااعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

گلگت بلتستان کے قومی رہنماؤں کی کارگل سکردو لداخ خپلو روڈ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس قوم پرست رہنما انجینئر منظور پروانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

بدھا راک منٹھل میں منعقد ہوااس اجلاس میں اہم مسائل پر گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں آصف ناجی، قمر نجمی،،بشارت آحراز، شبیر مایار اور دیگر قوم پرست اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے شرکت کی اور بچھڑے ہوئے خاندانوں کو ملانے اورقدیم تجارتی راستوں کی بحالی سمیت دیگر اہم مسائل زیر بحث رہے۔

انجینئر منظور پروانہ نے اجلاس میں قومی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قومی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگااور ہم ہاتھ پر ہاتھ بندھ کر نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کارگل سکردو اور لداخ خپلو روڈ کو کھولنے اور بچھڑے ہوئے خاندانوں کو اپس میں ملانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنا ہوگا۔

انجینئر منظور پروانہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے پاکستان کے تمام قدیمی راستوں کو کھولا ہوا ہے صرف گلگت بلتستان کے قدیمی راستوں کو نہیں کھولا ہوا ہے۔ اور ہمارے ساتھ یہ ظلم و زیادتی بند ہونا چاہیئے ہم کارگل لداخ کے مہاجرین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ضرورت ہے کہ سرحدیں کھولو تحریک میں تیزی لا ئی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment