منا مری اور تاؤ مری بازیابی کے باوجود گھر نہیں پہنچ سکے، نصر اللہ بلوچ

0
231

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ 7 جولائی 2021 کو بازیاب ہونے والے منا جنڈوانی مری اور تاؤ جنڈوانی مری ابھی تک گھر نہیں پہنچ سکے۔

منا جنڈوانی مری اور تاؤ جنڈوانی مری کو پاکستانی فوج نے ایک فوجی جارحیت کے دوران کاہان سے حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق انھیں 7 جولائی کو سوئی میں رہا کردیا گیا تھا اور اس سلسلے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی طرف سے ان کی بازیابی کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔

ریڈیوریڈیو زرمبش نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ تشدد اور طویل عرصے تک عقوبت خانے میں ہونے کی وجہ سے ان کی یاداشت متاثر ہیں اور اپنا نام بھی نہیں بتا پا رہے ہیں اس لیے سوشل میڈیا پر ان کی شناخت کے لیے تصاویر جاری کردی گئیں جس سے بعد ازاں دونوں کی شناخت ہوئی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں ان کے حوالے سے اطلاع دی گئی تھی کہ یہ لاپتہ تھے جو بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں لیکن بعد میں کچھ لوگوں نے رابطہ کیا اور کہا کہ ابھی تک ان کا پتہ نہیں کہ یہ کہاں ہیں۔

نصراللہ بلوچ کے مطابق ہم نے صوبائی حکومت سے بھی رابطہ کیا لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے حوالے سے انھیں معلومات نہیں ہیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ان کے حوالے سے معلوم ہے تو تنظیم کو آگاہ کرئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here