افغانستان: طالبان کیساتھ جھڑپ میں گورنر ہلاک، 10 ہزار جنگجو داخل ہوئے، اشرف غنی

0
227

طالبان کے ساتھ جھڑپ میں افغانستان کے صوبے کاپیسا کا ڈپٹی گورنر مارا گیا۔

افغان میڈیا نے دو پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ کاپیسا صوبے کا نائب گورنر عزیزالرحمن تواب جمعہ کے روز طالبان کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کے وادی نجراب میں اس وقت پیش آیا جب طالبان عالیشک اور تغاب ضلع کے قبضہ کے لئے پیش قدمی کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کے حمایتی پانچ جنگجو بھی زخمی ہوئے ہیں۔

آخری اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں تاحال جھڑپین جاری ہے جبکہ طالبان مذکورہ علاقوں کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے صدر اشرف غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔

یہ الزام افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ازبکستان میں ہونے والی سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائد کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر بات چیت نہ ہوئی تو ہم طالبان کا مقابلہ کریں گے، یہ امن کے لیے آخری موقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here