عراق میں کرونا مریضوں کے اسپتال میں آتشزدگی، 46 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

عراق کے جنوبی شہر الناصریہ میں واقع امام حسین اسپتال میں سوموار کی شب آتش زدگی کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے جب کہ 70 مریض جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

عراق کے سرکاری خبررساں ادارے (آئی این اے) نے بتایا ہے کہ جنوبی صوبہ ذی قار کیدارالحکومت ناصریہ میں واقع امام حسین ٹیچنگ اسپتال میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کے لیے مختص تنہائی مرکز میں پڑے آکسیجن کے سلنڈروں سے آگ لگی ہے۔

اس سے قبل السامریہ ٹی وی نے خبر دی تھی کہ اسپتال کے آئسولیشن مرکز میں آگ لگنے سے درجنوں افراد جھلس گئے ہیں اور وہ اس مرکز میں پھنس کررہ گئے ہیں۔واقعے کے فوری بعد عراقی حکام نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھیں اور اسپتال میں لگی آگ پرقابو پانے کے لیے کوششیں جاری تھیں۔

عراق کیسرکاری ذرائع کے مطابق حادثے کی خود چھان بین کے لیے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی ذی قارشہر پہنچ گئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment