تربت: پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری،کئی افراد حراست بعد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز اور آج ایک درجن کے قریب افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کیچ کے مرکزی شہر میں گذشتہ روز سے اب تک مختلف علاقوں میں ناکہ بندی اور چھاپوں کے دوران ایک درجن کے قریب افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ مذکورہ لوگوں کو ڈنک، بہمن، گوگدان اور ڈگاری کہن کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور چھاپوں کے دوران گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا۔

ایک مقامی ذرائع کے مطابق سوراپ پل پر ناکہ بندی اور تلاشی کے دوران ندی میں نہاتے ہوئے چار کمسن بچوں کو بھی اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے،تاہم لاپتہ ہونے والوں کے نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

Share This Article
Leave a Comment