آج صبح ضلع کیچ میں مند کے مختلف پہاڑی علاقوں تالی دار، بانسر اور کترینز میں پاکستانی فوج کے دستوں نے پیدل گشت اور آپریشن شروع کیا ہے۔
آپریشن اور گشت میں مصروف فوجی دستوں پرنامعلوم افرادکی جانب سے چھوٹے اوربڑے ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔
،مقامی ذرائع کے مطابق اس حملے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
حملے کے فوراَ بعد جائے وقوعہ پر تین گن شپ ہیلی کاپٹر پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق تاہم حملہ آور وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔