پاکستان میں اس وقت قدرتی گیس کی پیداوار یومیہ 3 ہزار 597 ملین مکعب فٹ ہے جو فروری 2017 میں تاریخ میں سب سے زیادہ 4 ہزار 126 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔
بلوچستان سمیت پاکستان کی تین بڑی گیس فیلڈز سے 2017 سے گیس کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔
قادرپور گیس فیلڈ سے فروری 2017 میں گیس کی پیداوار 337 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی جو 43 فیصد کم ہو کر 191 ایم ایم سی ایف ڈی پر آگئی ہے، اسی عرصے میں کندھکوٹ گیس فیلڈ سے پیداوار 37 فیصد کم ہو کر 208 سے 130 ایم ایم سی ایف ڈی اور بلوچستان کی سوئی گیس فیلڈ سے 444 سے 348 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگئی ہے۔
اسی طرح ناشپا اور مکوڑی ایسٹ گیس فیلڈز سے پیداوار بالترتیب 7 اور 8 فیصد کم ہو کر 94 اور 79 ایم ایم سی ایف ڈی پر آگئی ہے۔