چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی تقرری کیخلاف آئینی درخواست بلوچستان ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے منظور کرلی گئی، فریقین کو نوٹیسز جاری کر دیئے۔
کیس کی آئندہ سماعت 3 جون کیلئے مقررچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران خان ملاخیل پر مشتمل ڈویژنل بیج آئینی درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزارمنیر کاکڑ ایڈوکیٹ ممبر پاکستان بار کونسل کا کہنا تھاکہ عاصم سلیم باجوہ کو آرڈیننس کے تحت اکتوبر 2019 میں چئیرمین سی پیک اتھارٹی تعینات کیا گیا تھا، آرڈیننس کی معیاد 120 دن ہوتی ہے، آرڈیننس میں توسیع کا بل قومی اسمبلی نے پاس کیا تاہم سینٹ میں زیر التوا ہے، عاصم سلیم باجوہ کی فروری 2020 سے تاحال بطور چئیرمین سی پیک اتھارٹی تعیناتی غیر آئینی ہے۔