قلات نوجوان فورسز ہاتھوں لاپتہ، پنجگور فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

قلات کے علاقے جوہان سے فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ، جبکہ پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ قلات کے علاقے جوہان میں ایک نوجوان آزاد خان ولد عبد الباقی کو گذشتہ رات حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔ پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے، ہلاک شخص کی شناخت عزت اللہ ولد نیک محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

Share This Article
Leave a Comment