ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق فائرنگ کا واقعہ اتوار کی شب میناز کے علاقے میں پیش آیا۔
فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناحت یاسر ولد ظفر امام سکنہ میناز کے نام سے ہوئی ہے۔
زرائع کے مطابق نوجوان کراچی میں زیر تعلیم تھا اور عید کی چھٹیاں منانے آبائی علاقے آیا تھا۔
تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کے وجوہات سامنے نہیں آئے ہیں
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔