پانچ سالوں سے لاپتہ رفیق عمر کے چھوٹے بھائی اسلم عمر بازیاب ہوگئے جنہیں کیچ سے پاکستانی فوج نے 14 فروری کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا۔
اسلم ایک تیل بردار گاڑی کے کلینئر ہیں کیچ شہر میں سنگانی سر میں ایک کوارٹر میں گاڑی ڈائیور اور دوسرے لوگوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ فوج کا چھاپہ پڑا اور انہیں حراست میں لیا گیا۔
واضح رہے کہ اسلم کے بڑے بھائی رفیق عمر پانچ سال سے لاپتہ ہیں۔ رفیق عمر کو اسراربلوچ کے ہمراہ کوئٹہ سے 5فروری 2015کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا،جہاں وہ تعلیم کے سلسلے میں مقیم تھے۔
ان کی والدہ اپنے بڑے بیٹے کی جبری گمشدگی سے شدید بیمار اور بسترمرگ پر ہیں بیٹا تاحال لاپتہ ہیں۔