بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گوادر میں چینی کمپنی کے سیکورٹی پر معمور اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات بارہ بجکر چالیس منٹ پر سرمچاروں نے گوادر شہر کے شمبے اسماعیل وارڈ میں قندیل چوک پر چینی کنسٹرکشن کمپنی کے ملازمین کی رہائش پر معمور سیکورٹی اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوا جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مذکورہ رہائشی کواٹرز میں چینی انجنئیرز اور دیگر ملازمین رہائش پذیر ہیں جو نام نہاد گوادر فری زون پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی کارندوں، فورسز اور انکی چوکیوں سے دور رہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔