کوئٹہ : نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے صحافی کو قتل کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی واحد رئیسانی جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے روزنامہ آزادی کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالوحد رئیسانی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بینک کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے روزنامہ آزادی کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالواحد رئیسانی کو شدید زخمی کردیا تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال منتقل کردی اور واقعے کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment