بلوچستان پولیس جانب سے کوئٹہ دھماکے کی فوٹیج سے سراغ ملنے کا انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ترجمان بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ زرغون روڈ ہوٹل دھماکے کی تحقیقات کے دوران مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج سے کچھ سراغ ملا ہے۔

میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان پولیس نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کی تحقیقات کے لیے 4 ٹیمیں کام کررہی ہیں، خودکش حملہ آور کے فنگر پرنٹ نادرا اور اعضا کے نمونے ڈی این اے کیلئے بھجوادیے ہیں جب کہ دھماکے کے مقام کی جیو فینسنگ بھی کی جارہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دھماکے سے قبل پولیس مکمل الرٹ تھی مگر اس طرح تیار کی گئی کارروائی کو روکنا ممکن نہیں، ہوٹل انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے بعد صوبے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں جب کہ پاک افغان سرحد پر بارڈرلگانے سے صوبہ پرامن ہوسکتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment