بلوچ آزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کے ایجنٹوں کا بلوچ مہاجرین کی قتل انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
بی ایس او کے سابق چئیرمین اوربی این ایم کے سا بق مرکزی سیکریٹری جنرل اور دانشور رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
میں اسپن بولدک، افغانستان میں پاکستان کے ایجنٹوں کے ذریعہ بلوچ مہاجرین جنگی بگٹی، ساکا بگٹی، غلام نبی اور میر جان کے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ انسانیت کے خلاف جرم اور افغانستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کو سرحد پار سے ہونے والی ایسی دہشت گردی کیلئے جوابدہ بنانا ہوگا۔