چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سنکیانگ کے بارے میں چین کی پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور عوام سے عوام کے تبادلے کو مستحکم کرنے کے لئے چین کے ساتھ مزید تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
پاکستانی سفیر معین الحق سمیت تقریبا 21 ممالک کے 30 سے زائد سفارت کاروں پر مشتمل وفد نے سنکیانگ ایغیور خودمختار علاقے کا دورہ کیا۔
معین الحق نے اسلامی مرکز ا رمچی اور مسجد کا دورہ کرنے کے بعد کہامیں اس جگہ کے سربراہ امام کی بریفنگ پر بہت خوش ہوں۔قابل ذکر اور اہم بات یہ ہے کہ چین میں مذہب کی آزادی ہے اور یہ چین کے آئین میں شامل ہے، جو ایک بہت اہم حصہ ہے۔
میرے خیال میں یہ وہ چیز ہے جس کو باہر کے بہت سے لوگ سمجھتے ہی نہیں ہیں اور وہ مذہب اور اقلیتوں کے ساتھ سلوک بارے چین کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں۔