مند:جلال آباد پاکستانی فورسز کا گھروں پرقبضہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مند کے علاقے جلال آباد میں پاکستانی فوج کا گھروں کا گھیراؤ،بچوں پر تشدد،گھروں پر قبضہ

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے بدھ کی صبح مند کے علاقے جلال آباد میں دھاوا بول کر حاجی تاج محمد اور حاجی شکور نامی شخص کے گھروں کا گھیراؤ کر لیا،اس دوران گھروں میں موجود تمام اشیاء کو فوجی ٹرکوں میں لاد کر آرمی کیمپ بھیجنے کے ساتھ وہاں موجود بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر گھروں پر قبضہ کر لیا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق تاحال فورسز وہاں موجود ہیں اور خدشہ ہے کہ ان گھروں پر قبضہ جما کر انکو ملٹری پوسٹ میں تبدیل کر دیا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment