مقبوضہ بلوچستان:پاکستا نی فورسز کا آپریشن جاری،دو افراد قتل،چار لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کاہان میں فوجی آپریشن، 2 افراد جانبحق، 2 لاپتہ،تمپ میں فورسز کا مختلف گھروں پر چھاپے، دو نوجوان اغواء

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے کلاہو میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن اور مختلف گھروں میں چھاپے مار کر دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے تمپ کے علاقے کلاہو میں واقعہ شہید حامد بلوچ کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے دو بیٹوں کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔جن کی شناخت طاہر اور بیبگر کے ناموں سے ہوئے ہیں، علاقہ مکینوں کے مطابق فورسز نے اسی علاقہ میں احمد نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں پاکستانی فوج نے دو افراد کو قتل اور دو کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
پاکستانی فوج نے آج کاہان میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا جہاں کوڈی پیشی کے مقام پر فورسز اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت جندو اور ولی داد کے ناموں سے ہوئے ہیں، جبکہ زخمی شخص کی شناخت غلائند ولد جندو کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق فورسز اہلکار زخمی شخص کو اس کے چچا زاد کے ہمراہ حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment