بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ واجہ غلام محمد کے نظریہ پر عمل پیرا ہوکر ہم بلوچ قوم کے لئے ایک مضبوط پارٹی بنا سکتے ہیں۔
بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ واجہ غلام محمد کے نظریہ پر عمل پیرا ہوکر ہم بلوچ قوم کے لئے ایک مضبوط پارٹی بنا سکتے ہیں۔ ان کی قیادت اور وژن نے پاکستانی قبضے کے خلاف ایک نسل کو روشناس کیا۔ واجہ اور اس کے ساتھیوں نے جدوجہد کو قومی نجات کی راہ میں لانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔