لیبیا میں بھی ترک فوج پر حملہ ،7 اہلکار ہلاک،متعدد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

لیبیا کے معیتیقہ ہوائی اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے آئے کم سے کم 7 ترک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

لیبیا کی قومی فوج کے ایک سینیر عہدیدار بریگیڈیئر خالد المحجوب نے میڈیا کو بتایا کہ لیبی فوج کی گولہ باری سے معیتیقہ ہوائی اڈے پر کم سے کم سات ترک فوجی مارے گئے۔

ادھر لیبی فوج کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ نے بتایا کہ طرابلس میں قائم معیتقیہ فضائی اڈے پر منگل اور بدھ کے دوران بھاری توپ خانے سے حملہ کیاگیا۔ اس حملے سے کچھ دیر قبل لیبی فوج نے جنوبی دارالحکومت میں ترکی کا ایک مسلح ڈورن طیارہ مار گرایا تھا۔

لیبی فوج کے ایک دوسرے ذریعے نے بتایا کہ معیتیقہ فضائی اڈے پر گولہ باری کے دوران ترکی کے فوجی بھی موجود تھے۔

ترک صدر نے گذشتہ ہفتے لیبیا میں قومی فوج کے حملے میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

لیبیا میں ترکی کو تازہ جانی نقصان ایک ایسے وقت میں پہنچا ہے جہاں دوسری طرف شام میں بھی ترکی کو 34 فوجیوں کی لاشیں اٹھانا پڑی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment