کوئٹہ میں مسلح افراد کا کوئلہ کانوں اورلیویز پوسٹ پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے زرغون میں مسلح افراد نے لیویز فورس کے پوسٹ اور کوئلہ کانوں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زرغون کے علاقے طور شار میں مسلح افراد نے کوئلہ کانوں پر حملہ کیا، کانوں کی حفاظت کیلئے قائم لیویز پوسٹ کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملہ آوروں نے کوئلہ کانوں اور مشینری کو نذر آتش کردیا اور فرار ہوگئے۔

رواں ہفتے کوئلہ کانوں پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔

دو روز قبل ہرنائی میں طالب لیز ایریا میں مسلح افراد نے کوئلہ کانوں اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا۔

قبل ازیں ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوسٹ کے مقام حملہ آوروں نے 28 کوئلہ کانوں کو نذر آتش کردیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment