بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پروم میں فوجی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات بارہ بجے سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں یعقوب بازار میں آرمی کیمپ کے قریب ایک فوجی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی تباہ ہوئی اور اس میں سوار چاروں فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔