گوادر: فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گوادر کی تحصیل جیمڑی کے گاؤں پانوان کے رہائشی ’صادق ولد اسماعیل‘دس مہینے کی جبری گمشدگی کے بعد گذشتہ رات تین بجے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔صادق کو 5 مئی 2020 کو تیسری مرتبہ جبری لاپتہ کیا گیا تھا انھیں رمضان کے مہینے میں مسجد میں افطار کرتے وقت پاکستانی فوجی اہلکاروں نے گرفتار کیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

اسی طرح پانوان سے 3 مارچ 2021 کو چار نوجوان کو جبری گمشدہ کیا تھا جو تاحال پاکستانی فوج کی حراست میں جبری لاپتہ ہیں۔ان میں ایاز ولد حیات، میران ولد ھمل،ممتاز ولد ولی محمد اور بیبگر ولد اسحاق شامل ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment