بلوچستان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان بھر کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا فیصلہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے، چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 22 سالہ متاثرہ شخص اور اہلخانہ کونجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
بلوچستان کے بعد سندھ کے بھی تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے بھر میں 2 روز کے لیے تعلمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
تاہم اب صوبہ سندھ میں بھی تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے جمعرات اور جمعے کو بند رہیں گے۔