تربت ایک شخص کی لاش برآمد،ہرنائی فائرنگ سے دو افراد زخمی

0
255

پنجگور کے رہائشی شخص کی لاش تربت سے برآمد،ہرنائی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دوافراد زخمی

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے رہائشی شخص کی لاش تربت سے برآمد ہوئی ہے لاش کو شناخت کے لئے سول اسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ شخص کی جیب سے برآمد ہونے والی رسید کے مطابق، اس کا نام ارم شاہ ہے، تاہم مزکورہ شخص کے قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے

جبکہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی شناخت سخی داد اور خان محمد کے ناموں سے ہوئے ہیں۔زخمیوں نے پولیس کو بتایا کہ ہم رات کے وقت کوئلہ کان میں کانکنی کرکے واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ اوسی شیلہ کے قریب مسلح نقاب پوش افراد نے ہمیں روک کر ہمارے پاس موجود سامان حوالے کرنے کا کہا تو اس دوران ہم نے ایک مسلح شخص کو قابو کرلیا تو انکے دیگر ساتھیوں نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کیلئے ہم پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here