گومازی میں فوجی آپریشن،ایک شخص لاپتہ،عوام کا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


گزشتہ رات گومازی میں پاکستانی فوج کا آپریشن،ایک شخص حراست بعد آرمی کیمپ منتقل،خواتین و بچوں پر تشدد کے ساتھ گھروں میں لوٹ مار کی گئی،عوام کی جانب سے آج بروز جمعرات آرمی کیمپ کے سامنے احتجاج کا سلسلہ جاری

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات گومازی میں پاکستانی فوج نے دھاوا بول کر شنکن بازار سے امین اللہ ولد مولابخش کو اغوا کرنے کے ساتھ گومازی کے بازار میں بھی کئی گھروں میں دوران آپریشن فورسز نے گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تمام افراد کے موبائل چھین کر بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

ریاستی بربریت کے خلاف آج جمعرات کے روز گومازی میں عوام کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment