ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فوج نے دوران آپریشن درجن سے زائد افراد کو حراست بعد آرمی کیمپ منتقل کر دیا ہے۔
جھاؤ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جھاؤ چھبی میں فورسز نے دوران آپریشن گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ عورتوں کو بھی تشدد کانشانہ بنایا اور موبائل چین لیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق ایک درجن سے زاہد افراد کو گرفتار کرتے ہوئے انکوآرمی کیمپ کوہڑو منتقل کردیا گیا ہے،فورسز کی زیر حراست افراد کی شناخت انضمام ولد رحیم بخش ، ظریف ولد یعقوب ،امام بخش ولد قادربخش، امتیاز ولد امام بخش، سلام ولد امام بخش، درویش ولد عبداللہ، رفیق ولد درویش، زباد محمد بخش کو بیٹوں سمیت زاکر ولد محمد بخش اور حکیم سے ہوئے۔
تازہ اطلاعات ہیں کہ کوہڑو کے تمام لوگوں کو بھی آرمی کمیپ میں جمع کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات آنے بعد اس خبر کواپڈیٹ کیا جائے گا