بلوچ آزادی پسند رہنما،دانشور رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
سندھ لٹریری فیسٹیول میں بلوچستان کی تاریخ اور موجودہ صورتحال پر ایونٹ پر پابندی لگانا اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ صرف میڈیا ہی نہیں پارلیمنٹ، عدلیہ اور سیاسی جماعتوں کو بھی بلوچستان میں فوجی کارروائی سے متعلق امور پر سوالات کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاستی قوتوں کی جانب سے سندھ لٹریری فیسٹیول میں بلوچستان کی تاریخ اور موجودہ صورتحال پر سیشن کو روکھ دیا گیا تھا، جس پر سماجی کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے سوشل میڈیا میں سخت موقف اپنایا۔