کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر3 بچوں کو ذبح کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہکے نیو سریاب میں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں گلہ کاٹ کر ذبح کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق نیوسریاب کی حدود میں غلام رسول پھاٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے محکمہ تعلیم کے جونیئر کلرک عطااللہ کے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے کے وار کرکے تین کمسن بچوں حسنین، زین اور اقصیٰ کو قتل کردیا جب کہ کشمالہ نامی بچی کو شدید زخمی کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت عطا اللہ اور ا س کی بیوی گھر پر موجود نہیں تھے جب کہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ بھی موقع پر موجود نہیں تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی ہونے والی بچی کشمالہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولین اور زخمی کی عمریں 6 سے 12سال کے درمیان ہیں ، پولیس نے تفتیش کے لیے گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment