بلوچ آزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا نائن الیون کے بعد دوغلاپن افغانستان میں دہشت گردی کا سبب بنا ہے۔
بی ایس او کے سابق چئیرمین،بی این ایم کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل اور دانشور رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
پاکستان کا نائن الیون کے بعد کی دوغلاپن افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو امریکہ، نیٹو کے لئے دلدل میں تبدیل کرنے کا ذمہ دار ہے افغان امن مزاکرات میں پاکستان کو کوئی بھی کردار تفویض کرنا بین الاقوامی تعلقات میں دوغلے پن کی توثیق اور پاکستان کو افغان امن عمل تباہ کرنے کا موقع فراہم کرنے کے مترادف ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔