بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ چین کی پاکستان کو فوجی سازو سامان دینا بلوچ نسل کشی میں تیزی لائے گا۔
بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
چین نے ایک بار پھر پاکستان کو جنگی سامان اور جدید بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں (یو اے وی) فراہم کی ہیں۔ یہ چین کی جانب سے بلوچ قوم کی نسل کشی کے سلسلے میں پاکستان کو فراہم کی جانے والی گزشتہ امداد کے علاوہ ہے۔ ہم اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کے ممبران اور نیٹو سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں مداخلت کریں۔