ضلع کیچ: سامی میں پاکستانی فوج کا آپریشن لوٹ مار،لوگوں پر تشدد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع کیچ پاکستانی فوج نے سامی کے علاقے میں آپریشن کر تے ہوئے خواتین،بچوں سمیت بزرگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی زمینی فوج نے سامی کے علاقے میں منگل کے روز2 مارچ کو آبادی پر علی الصبح دھاوا بول کرپورے علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور علاقے میں موجود نوجوانوں سمیت بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات ہیں کہ عومری کہن سامی میں فورسز کی بربریت سے کچھ ضیف عمر زخمی ہوئے ہیں،تاہم مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے مزید نقصانات کی تفصیل تک رسائی ممکن نہ ہو سکی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment