منظور پشتین کواسد اچکزئی کے تعزیت سے روک کر بلوچستان بدر کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین کو بلوچستان بدر کردیا گیا۔

وہ ساتھیوں کے ہمراہ اسد خان اچکزئی کے لواحقین سے تعزیت کیلئے آرہے تھے۔

منظور پشتین اور ساتھیوں کو فورسز اہلکاروں چمن جانے کی یہ کہہ کر اجازت نہیں دی کہ ان کے بلوچستان داخلے پر پابندی عائد ہے۔

گذشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی مسخ شدہ لاش کوئٹہ کے علاقے نوحصار سے برآمد ہوئی تھی۔ انہیں پانچ مہینے قبل کوئٹہ سے لاپتہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے منظور پشتین کو اس سے قبل بھی بلوچستان بدر کیا گیا جب وہ کوئٹہ میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی اظہار یکجہتی کیلئے آرہے تھے جبکہ اسی طرح رکن اسمبلی اور پی ٹی ایم رہنماءمحسن داوڑ کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک کر انہیں بلوچستان بدر کیا گیا۔

رواں سال جنوری میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنماءثناءاعجاز کو بھی بلوچستان بدر کیا گیا تھا۔ ثناءاعجاز واک غورکنک کے نام سے قائم کی گئی لائبریری کا افتتاح کر رہی تھی کہ ڈپٹی کمشنر ژوب نے گرفتار کرلیا اور صوبہ بدر کرنے کی ہدایت جاری کر دیئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment