بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکنی میں بم حملے میں آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق رکنی شہر زادین کے قریب نامعلوم افراد نے روڈ کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے کمپنی کے گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام نے واقعے کے حوالے سے تاحال تفصیلات فراہم نہیں کیے ہیں۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں سمیت تعمیراتی کمپنیوں اور سی پیک سے منسلک پراجیکٹس کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔