ضلع آواران میں پاکستانی فوج کامختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے،تمام داخلی و خارجی راستے مکمل سیل کر دئیے گئے ہیں۔
ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی زمینی فوج نے دراسکی،والی،تیرتیج،گواش کو مکمل محاصرے میں لیا ہوا ہے اور آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی زمینی فوج کی سو گاڑیوں کے قافلے پہاڑی علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں،جبکہ پیدل فوج کی بڑی تعداد اس آپریشن میں شامل ہے،مذکورہ علاقوں کا مکمل محاصرہ کرنے کے ساتھ شدید نوعیت کی آپریشن جاری ہے۔
مزید تفصیلات آنے کے بعد اس خبر کو آپ ڈیٹ کیا جائے گا
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔