بولان میں دوسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان میں گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے فوجی آپریشن کا آغاز کیا جو آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوجی آپریشن کو بزگر، اْچ کمان، سجاول اور گردونواح کے تک وسعت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز بھاری نفری مذکورہ علاقوں میں پیش قدمی رہی ہے جبکہ انہیں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کمک حاصل ہے۔

گذشتہ روز گن شپ ہیلی کاپٹروں کو مختلف مقامات پر شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

خیال رہے گذشتہ سال کے اواخر میں بھی بولان اور ہرنائی میں پڑے پیمانے پر آپریشن کی گئی تھی جس میں شاہرگ سے لوگوں کی جبری گمشدگی اور دیگر علاقوں میں گھروں اور جنگلات کو نذر آتش کرنے کی خبریں موصول ہوئی تھی۔

اس حوالے مذید تفصیلات آنا باقی ہیں

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment