حب کے علاقے بیلہ میں کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ نمی چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، بس تیز رفتار سے چلائی جا رہی تھی اور ڈرائیور اس پر قابو نہ پا سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو لیویز اہلکارں سمیت 2 بچے ایک خاتون اور 3 مرد شامل ہیں جب کہ حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔