کریمہ بلوچ قتل: جرمنی اور فرانس میں مظاہرے

0
403

معروف بلوچ خاتون رہنماء اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے سابقہ چیئرپرسن کریمہ بلوچ کی قتل کے خلاف جرمنی کے دارالحکومت برلن اور فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کینیڈین سفارتخانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے مصروف ترین علاقے میں واقعہ کینیڈین سفارت کے سامنے بلوچ نیشنل موومنٹ کی اپیل پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر کریمہ بلوچ کی مبینہ قتل کے خلاف نعرہ بازی کیا۔

بی این ایم جرمنی زون کے رہنماوں نے کینیڈین حکام سے مطالبہ کیا کہ کریمہ بلوچ کے قتل کی صاف شفاف تحقیقات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آج پورا بلوچستان سمیت دنیا کے تمام بلوچ انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بلوچ نسل کشی کا دائرہ وسیع کررہا ہے اب بیرونی ممالک میں بلوچ رہنما محفوظ نہیں ہیں۔

دریں اثناء آج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے کینیڈین سفارت خانے کے سامنے کریمہ بلوچ کی قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here