کورونا کے پیش نظربرطانیہ میں قومی سطح پر نئی پابندیوں کا اعلان

0
253

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر انگلینڈ میں نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

قوم سے خطاب میں بورس جانسن نے کہا کہ جب ملک کورونا کی پہلی قسم کے وائرس سے لڑ رہا تھا تو ہم اس کے لیے اکھٹے کوششیں کر رہے تھے اور ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطرناک اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے یہ واضح ہے کہ ہمیں اب اور کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کورونا وائرس کی اس نئی قسم پر قابو پایا جا سکے اور ویکسین کو برطانیہ بھر میں تقسیم کیا جائے۔

انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے بارے میں سائنس دانوں نے کہا ہے کہ یہ 50 سے 70 فیصد تک زیادہ منتقلی کی صلاحیت رکھتا ہے اور ممکنہ طورپر زیادہ لوگ اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہسپتال کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کی نسبت اب زیادہ دباو¿ میں ہیں۔

خیال رہے کہ نئی پابندیوں کے تحت عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر پر رہیں اور کام پر جانے اور ضروری اشیا کی خریداری کے لیے ہی گھر سے نکلیں۔

پرائمری اور سکینڈری سکولوں کو کل سے دوبارہ فاصلاتی طریقہ تعلیم یعنی آن لائن سسٹم پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here