بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں آج سبی کے قریب کڑک روڈ ناگڑی کے مقام پر تعمیراتی کمپنی کے مشینری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے سبی کے قریب کڑک روڈ ناگڑی پیر کے مقام پر جاری کام کے دوران ایک مشین ایکسی ویٹر کو ریمورٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا جس سے اس کا ڈرائیور زخمی ہوا اور گاڑی تباہ ہوگیا۔
انہوں مزید نے کہا کہ ہم مقامی لوگوں کو نقصان پنچانے سے گریزاں ہیں لیکن اگر وہ بار بار کے تنبیہہ کے باوجود سامراجی منصوبوں پر کام کیلئے آمادہ ہوئے تو ان کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد بلوچستان تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔