بلوچ نیشنل موؤمنٹ کا امریکہ و ندرلینڈ میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بی این ایم رہنما اور بی ایس او آزاد کے سابق چیئرپرسن کریمہ بلوچ کے کینیڈا میں مبینہ قتل کے خلاف بلوچستان سمیت اس وقت بیرون ممالک میں بھی احتجاج جاری ہیں۔

بلوچستان کی آزادی پسند سیاسی جماعت بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کریمہ بلوچ کے قتل کے خلاف امریکہ اور ندر لینڈ میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔
بی این ایم اعلامیہ کے مطابق امریکہ و نیدر لینڈ میں مظاہرے کینیڈین سفارت خانے کے سامنے 29 دسمبر کو ہونگے۔

خیال رہے کہ کریمہ بلوچ اسی ماہ کی بیس تاریخ کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں لاپتہ ہوئے اور بعد میں اس کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد بلوچستان بھر میں اس مبینہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جو کہ تاحال جاری ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment