کریمہ بلوچ قتل کے خلاف کراچی میں 24 دسمبر کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، بلوچ یکجہتی کمیٹی

0
331


کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں بلوچ رہنما اور بی ایس او آزاد کے سابق چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ کی اغواء اور بیہمانہ قتل کے خلاف بلوچ یکجتی کمیٹی کراچی پرسوں 24 دسمبر کو شام تین (3) بجے کراچی آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالے گی۔

بانک کریمہ کا بیرون ملک بیہمانہ قتل بیرون ممالک پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بلوچ ایکٹوسٹ عارف بارکزئی اور کچھ مہینے قبل رائٹر ساجد حسین کو بھی لاپتہ کرکے لاش پھینک دی گئی تھی۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ “مارو اور ہھینکو” والی پالیسی ہے جو اب بیرون ممالک آزمایا جا رہا ہے.
عالمی برادری اور یو این ایچ سی آر بلوچ مہاجرین کے جانوں کو تحفظ فراہم کریں اور بانک کریمہ کے قتل کی تحقیقات کرے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here