ہرنائی : کوئلے کی کان بیٹھنے سے 2 کان کن جاں بحق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 2 کان کن جاں بحق ہو گئے۔

مائنز ر یسکیو کے مطابق کان بیٹھنے کے باعث 2 کان کن جاں بحق ہونے کے ساتھ ساتھ 3 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مائنز ر یسکیو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو کان سے نکال لیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق سوات سے ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment