بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج جمعہ کے روز مغرب کے وقت ضلع آواران میں چمبور میں قائم فوجی چوکی پر اسنائپر سے ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا،اسکے فورا بعد سرمچاروں نے فوجی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کا اٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔