فورسز ہاتھوں 2سال سے لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

زامران سے دو سال قبل لاپتہ ہونے والے عبید اللہ بازیاب ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے زامران سے دو سال قبل پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے عبید اللہ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 اکتوبر 2018 کو زامران سے اپنی شادی کی رات کو جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے عبیداللہ ولد غلام رسول دو روز قبل بازیاب ہوگئے۔،

وی بی ایم پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی مثبت عمل ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں بھی اپنا کردار ادا کریگی۔

Share This Article
Leave a Comment