بی آر اے نے پنجگورمیں منشیات اڈے پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

0
223

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں آج صبح پنجگور خدا بادان سراوان میں شبیر نامی منشیات فروش کے اڈے پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ پنجگور سمیت مکران میں منشیات فروشوں کیلئے ایک تنبیہ ہے کیونکہ اکثر منشیات فروش ریاستی سرپرستی اور پولیس کی بھتہ خوری میں منشیات فروشی اور بلوچ سماج میں زہر پھیلانے میں مصروف ہیں۔

منشیات کے خلاف بلوچ عوام گذشتہ کئی مہینوں سے سراپا احتجاج ہیں لیکن ریاستی پولیس اور ادارے اپنے ہی پالے ہوئے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن سے گریزاں ہیں، تنظیم نے عوامی مطالبے پر منشیات فروشوں کے خلاف مسلح کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

ہم یہ واضح اعلان کرتے ہیں کہ اگر منشیات فروشوں نے شہروں میں منشیات کے اڈے بند نہیں کیئے تو ان کو براہ راست نشانہ بنایا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر منشیات فروشوں کے خلاف جاری ہماری کاروائی کے دوران پولیس نے ہمارے سرمچاروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی یا انہیں نقصان پنچایا تو ہم پولیس کو براہ راست ان کا سہولت کار سمجھ کار ان پر جوابی حملے سے گریز نہیں کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here